Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے پر آنیوالا عرب کارچور گرفتار

دمام۔۔۔۔مشرقی ریجن کی پولیس نے وزٹ ویزے پر آنیوالے کاروں کے ایک عرب چور کو گرفتار کرلیا۔ الشرقیہ پولیس کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے سبق کو بتایا کہ ایک عرب شہری وزٹ ویزے پر قطیف پہنچا تھا وہ کاروںکی چوری انتہائی فنکارانہ طریقے سے کرتا ہے۔ کئی رپورٹیں ملنے پر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا گیا بالآخر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ عرب چور کا کہنا ہے کہ وہ ابتک 7کاریں چوری کرچکا ہے۔ گاڑیوں سے موبائل اور رقمیں بھی چرا چکا ہے۔ اس نے یہ وارداتیں قطیف اور دمام میں کیں۔ پولیس وارداتوں کی بابت معلومات حاصل کرنے کیلئے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

شیئر: