Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان ،وزیر صحت راکٹ حملے میں بچ گئے

کوئٹہ... بلوچستان کے ضلع پنجگور میں جمعرات کو صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر صحت اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔ صوبائی وزیر کے قافلے کو  اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پنجگور سے پروم کی طرف جا رہے تھے۔ لیویز اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ 

 

شیئر: