Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں،عمران

نتھیا گلی... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے عدلیہ، فوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے لیکن میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست نہیں بلکہ مافیا کے خلاف جہاد کررہے ہیں ۔ جمعہ کونتھیا گلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، کرپشن کے کینسر نے ملک کو کھوکھلا کردیا۔ کرپشن کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے۔ پاکستان سے ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، چور چوری نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی شکلیں دیکھ کرلگتا ہے کہ جے آئی ٹی میں ان کے حالات برے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے مجھے 10 ارب روپے کی رشوت کی پیشکش کی۔ شہباز شریف معاملہ عدالت لے کر گئے ہیں ان کی اصلیت سامنے لاوں گا۔

 

شیئر: