Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر ہندوستانی فائرنگ،2 جا ں بحق

مظفرآباد...لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسز کی گولہ باری سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میںہندوستانی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی ۔ ڈپٹی کمشنر عباس پور نے 3ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کا سلسلہ ہفتے کو علی الصباح شروع ہوا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔

 

شیئر: