ریاض،جدہ۔۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے زائد المیعاد 23ہزار کلو چینی فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ وزارت نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 23ہزا کلو چینی اور 3800سے زیادہ زائدالمیعاد خوراک یونٹ ضبط کرلئے گئے۔ وزارت نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کے ٹائرفروخت کرنیوالی دکانوں پر چھاپے مارکر190پرانے ٹائر ضبط کرلئے گئے بیچنے کیلئے رکھے ہوئے تھے۔