Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی معلمین پر کوئی فیس نہیں

ریاض۔۔۔۔وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ امسال داخلی معلمین پر فیس متعین کرنے کے دعوے غلط ہیں۔وزارت کے عہدیدار نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نے داخلی معلمین کی 20فیصد آمدنی حج موسم ختم ہونے تک زر ضمانت کے طور پر جمع کرانے کی پابندی لگائی ہے اس کا مقصد داخلی عازمین اور خود داخلی معلمین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ایسے داخلی عازمین جو حج پیکیج خریدنے کے بعد حج کی ادائیگی کا پروگرام ملتوی کرینگے ان کے مالی حقوق کی واپسی کویقینی بنانے کیلئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ رقم خاص اکاؤنٹ میں رکھی جائیگی اور حج بکنگ کینسل کرانے والوں کو ان کے اکاؤنٹ میں فوری طور پر واپس کردی جائیگی۔

شیئر: