Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوری نظام چلنے دیا جائے ،اسحاق ڈار

 اسلام آباد...وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جمہوری نظام اور سسٹم کو چلنے دیا جائے۔ کل سے سپریم کورٹ کے باہر بھی عدالت لگی ہے ۔جے آئی ٹی رپورٹ میں بہت سے خامیا ں ہیں، اس میں بہت خلا ہے۔ وزیراعظم کی قانونی ٹیم اس کا جائزہ لے رہی ہے۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ حتمی نہیں ،صبر کیا جائے ہم نے بھی دھرنوں کے دوران بہت صبر کیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں پکوڑے بیچنے والے ٹائپ کے کاغذات شامل ہیں۔رپورٹ کے بعض کاغذات پر دستخط تک نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی غیر ملکی کمپنی میں وزیراعظم کا نام موجود نہیں۔

 

شیئر: