Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس اب پہاڑ بن چکا،فضل الرحمان

  پشاور... جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سیاسی جماعتوں پرزور دیا کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور منتخب حکومت کے لئے مسائل پیدا نہ کریں۔جے یو آئی جمہوری جماعت ہے جو ملک کے قانون کا احترام کرتی ۔ بدھ کو پشاورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے کیا یہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ہے یا نواز شریف کو ہٹانے کے لئے ہے۔ پاکستان کو عدم استحکام کی طرف نہیں لے جانا چاہئیے۔ پانامہ کیس اب پہاڑ بن چکا ہے۔نواز شریف کو سزا دینا سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ ماضی میں سیاستدان سیاسی قیدی کہلاتے تھے ، اب کوئی سیاستدان جیل میں جائے گا تو کرپشن کی بنیاد پر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہند اورامر یکہ سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستان کا روشن مستقبل انہیں پسند نہیں۔پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں دوریاں تھیں۔ جب سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بات ہو رہی ہے تو دونوں پارٹیاں ساتھ ہیں۔

 

شیئر: