Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کے ریفرنس کا منتظر ہوں،شہباز شریف

لاہور... وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان تمام تر کوششوں کے باوجود چور دروازے سے اقتدار حاصل نہیں کرسکتے۔ان کی تمام تر توقعات کا دارو مدار جے آئی ٹی رپورٹ کی دستاویز پر مبنی ہے جو تضادات کا شکار ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرف دور سے آج تک عمران خان نے ہمیشہ سیاست میں مصنوعی سہارے ڈھونڈنے کی کوشش کی۔کاش عمران خان ایسا کرنے کی بجائے جمہوری عمل پر بھروسہ کرتے ۔قدرت نے عمران خان کو کے پی کے میں نادرموقع دیا تھا لیکن عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عمران خان کے ریفرنس کا انتظار کروں گا ۔یقین ہے نیازی صاحب اس ریفرنس کے بعد عدالت کا سامنا کرنے کی بجائے حیلے بہانے تلاش کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کی میرے خلاف ہرزہ سرائی نئی بات نہیں ان کے خلاف دروغ گوئی پر10 ارب روپے کا ہرجانہ دائر کر رکھا ہے ۔

 

شیئر: