کوئٹہ... کوئٹہ میں جمعرات کی صبح فائرنگ سے ایس پی قائد آبادمبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کا یہ واقعہ کلی دیبہ میں پیش آیا ۔مسلح افراد نے ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔محافظوں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا ۔ فائرنگ سے 3 اہلکارموقع پر چل بسے۔ ایس پی مبارک شاہ کو شدید شدید زخمی حالت میں سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔مبارک شاہ گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لئے نکلے تھے کہ گھات لگاکر بیٹھے ملزمان نے حملہ کردیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءللہ زہری اور وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مجرمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی ۔