Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سلمان خان کا سورج ڈھلنے لگا؟

ممبئی۔۔۔۔۔۔ بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ اب مزید ایک یا 2 فلمیں ناکام ہوئیں تو اس دن سمجھوں گا کہ فلم نگری میں میرا وقت ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی۔اپنے ایک انٹرویو میں فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ جس دن مزید میری ایک یا 2 فلمیں نہیں چلیں اس دن سمجھوں گا کہ میری اور مداحوں کی سوچ مختلف ہے یا پھر فلم نگری میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا وقت آنے سے پہلے ایک دو فلموں کی کوشش کروں گا لیکن پھر بھی فلمیں فلاپ ہوئیں تو ہمیشہ کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ مداح ہی مجھے یہاں تک لے کر آئے ہیں، میرے بعد ان کا کوئی اور اسٹار ہوگا اور یہ ضروری بھی نہیں کہ فلم بین 80 سال تک مجھے ہی جھیلتے رہیں۔دبنگ خان نے کہا کہ جب تک مداح مجھے پسند کریں گے میں کام کرتا رہوں گا اور اپنے آپ کو تبدیل بھی کرتا رہوں گا ۔

شیئر: