Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمن میں خودکش حملہ،ایف سی اہلکار جاں بحق

چمن... بلوچستان میں افغان سرحد کے قریب پیر کی صبح چمن کے علاقے میں خودکش حملے میں ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تالاب چیک پوسٹ کے نزدیک دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔دھماکے سے چیک پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اس سے پہلے چمن میں خود کش دھماکے میں ڈی پی او سمیت 2 افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔

 

شیئر: