Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے پاس وقت کم رہ گیا،عمران خان

  اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں ا ستعفی نہیں مانگ رہا ۔اب نواز شریف جیل جائیں گے صرف ناا ہل نہیں ہونگے سزا بھی ہو گی ۔ اڈیالہ جیل میں جگہ تیار ہو رہی ہے۔ اب سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی ۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قطری خط کی دھجیاں اڑا دیں۔انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ ہم احتساب کو نہیں مانتے۔ جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتاہے۔ دھمکیوں کا وقت گزر گیا۔ اب نوازشریف کے پاس وقت کم ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والاآئین کی خلاف ورزی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پانا مہ پیپرز میں کوئی سازش نہیں۔ جب یہ معاملہ سامنے آیا تو نواز شریف نے بار بار عوام سے کہا کہ وہ اپنے اور خاندان کے احتساب کے لئے تیار ہیں۔ قومی اسمبلی میں دستاویزات دکھائی تھیں لیکن حقیقت میں ان کے پاس کوئی دستاویز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف 30 سال سے کرپشن کررہے ہیںپھر الزام پوچھتے ہیں۔ ان پر نیب میں 12 کیسز موجود ہیں۔ 

 

شیئر: