Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کا ٹیکس ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد... سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرخزانہ کے وکیل طارق حسن نے اسحٰق ڈار کا 34 سالہ سربمہر ٹیکس ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اتنا بڑا ڈبہ لانے کا مقصد میڈیا کو دکھانا ہے؟ یہ ڈبہ اب سارا دن ٹی وی کی زینت بنے گا۔ طارق حسن نے جواب دیا ۔سنا ہے جے آئی ٹی نے بھی ایسے ہی ڈبے پیش کئے۔جے آئی ٹی کے ڈبوں سے میرا ڈبا چھوٹا ہے۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس د ئیے کہ آپ کا موقف ہے کہ جے آئی ٹی اور عدالت حدیبیہ پیپر ملز کا کیس نہیں کھول سکتی۔آپ حدیبیہ کیس کے مرکزی گواہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ پر الزام آرہا ہے کہ آپ کے اثاثے اچانک بڑھ گئے۔ طارق حسن نے کہا کہ جے آئی ٹی کے تمام الزامات غلط اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔میرے موکل نے تمام ٹیکس ریٹرن فائل کئے ہیں۔

 

شیئر: