بیگم کورٹ پولیس چوکی کے اہلکاروں کے خاتون پر تشدد کی تحقیقاتی رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کردی گئی۔اختیارات سے تجاوز کرنے پر سب انسپکٹر افضل اور اہلکار کو معطل کردیاگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بیگم کوٹ پولیس چوکی پر ایک خاتون کنول نے اپنے شوہر یٰسین کیخلاف درخواست دینی کی کوشش کی تاہم پولیس نے درخواست نہ لی جس پر کنول نے دہائیاںدینا شروع کردیں۔خاتون کی چیخ پکار سے تنگ آکر ایک تھانیدار اسے گھسیٹ کر چوکی میںلے گیا اور تشد د کا نشانہ بنایا۔میڈیا پر خبر چلنے پر واقعہ کا نوٹس لیاگیا تھا۔







