Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیثہ چیک پوسٹ پر بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

منشیات بس کے زیریں حصہ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی کسٹم اینڈ زکوۃ اتھارٹی نے الحدیثہ چیک پوسٹ پر بڑی مقدار میں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ منشیات بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔
ایس پی اے کے مطابق کسٹم و زکوۃ اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی کا کہنا ہے کہ الحدیثہ چیک پوسٹ پر آنے والی ایک بس کی تلاشی لینے پر اس میں موجود خفیہ خانوں کا انکشاف ہوا جو بس کے زیریں حصے میں خاص طور پر بنائے گئے تھے۔
الحربی کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم کے اہلکاروں نے بس میں بنائے گئے خفیہ خانوں کو کھولا تو اس میں رکھی ہوئی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں جن کی تعداد 36 ہزار 773 تھی۔
نشہ آور گولیاں ضبط کرکے کیس محکمۂ انسداد منشیات کے سپرد کر دیا گیا جہاں سمگلروں کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔

 

شیئر: