کامن ویلتھ گیمز 2026 میں مینز جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم تمغے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
سنیچر کو گلاسگو کے سکاٹسٹون سٹیڈیم فائنل میں کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلا تھرو فاؤل پھینکا جبکہ سب سے لمبا تھرو 77.41 میٹر کا ہی پھینک سکے۔
ارشد ندیم نے دوسرا تھرو 77.41 اور تیسرا تھرو 75.39 میٹر طویل پھینکا۔
مزید پڑھیں
ارشد ندیم نے اپنے پیغام فینز کو کہا ہے ’فائنل مقابلے میں تھرو پھینکوں گا، آپ سب دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔‘
اس سے قبل جمعرات کو گلاسگو کے سکاٹسٹون سٹیڈیم میں ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کا جیولن تھرو پھینک کر فائنل راؤنڈ کے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
ارشد ندیم اگرچہ براہِ راست کوالیفکیشن کے لیے مقررہ 84 میٹر کی حد عبور نہ کر سکے تھے، تاہم مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ٹاپ 12 ایتھلیٹس میں شامل ہو کر وہ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
کوالیفائنگ مرحلے میں سری لنکا کے رومیش پتھیراجے نے 82.84 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز 81.29 میٹر کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ڈاؤ سمتھ 80.64 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
ارشد ندیم کے روایتی حریف انڈیا سے تعلق رکھنے والے نیرج چوپڑا نے 79.61 میٹر کی تھرو کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دونوں اولمپک چیمپئنز اب ایک بار پھر کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، جہاں طلائی تمغے کے لیے سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
Alhamdulillah! By the grace of Allah, I've qualified for the Commonwealth Games final. Thank you all for your constant love, support, and prayers.
Please keep me in your duas for tomorrow's final at 8:15 PM (UK time) / 12:15 AM (Pakistan time).
In'Sha'Allah, I'll give my best… pic.twitter.com/RyZmnIMacx
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) July 30, 2026












