Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھیوں کے غول پر چوہدراہٹ قائم کرنے کیلئے 2ہاتھی لڑ پڑے

 کینیا کے نیشنل پارک میں 2ہاتھیوں میں اس وقت زبردست لڑائی شروع ہوگئی جب وہ وہاں ہاتھیوں کے غول پر اپنی چوہدراہٹ قائم کرنا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق امبوسلی نیشنل پارک میں نسبتاً کم عمر ہاتھی نے ایک بوڑھے ہاتھی کو چیلنج کیا۔ اس ہاتھی کا ایک دانت پچھلی لڑائی میں ٹوٹ چکا تھا لیکن پھر بھی اس نے چھوٹے ہاتھی کو اپنی سونڈ سے قابو کیا اور اسے غیر متوازن کرکے زمین پر پچھاڑ دیا اور یوں بوڑھے ہاتھی نے ایک بار پھر دیگر ہاتھیوں پر اپنی چوہدراہٹ جمالی۔ ہاتھیوں کی اس لڑائی کو ایک 35سالہ فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔ اسکا تعلق امریکہ سے ہے اور وہ اب کینیا میں رہتا ہے۔ وہ شمالی اور مشرقی افریقہ میں جنگلی حیات کا فوٹو گرافر ہے اور 12500میل کے دورے کے بعد ہی کینیا پہنچا تھا۔ فوٹو گرافر کیفری نے بتایا کہ امبوسلی نیشنل پارک کینیا کا انتہائی مشہور پارک ہے او راسے ایک پہاڑ کے دامن میں بنایا گیا ہے۔ اس نے بتایا کہ بوڑھے ہاتھی نے اپنی سونڈ چھوٹی عمر کے ہاتھی کی سونڈ میں گھسا دی اور یوں اسے بے بس کردیا۔

شیئر: