سعودی عرب کی جیلوں میں موبائل ڈائیلاسز یونٹ کی سہولت
جمعرات 4 دسمبر 2025 18:17
گردے کے امراض میں مبتلا قیدیوں کو طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہیں(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کی جیلوں میں موبائل ڈائیلاسز یونٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وزارتِ داخلہ نے ادارہ صحت عامہ برائے جیل خانہ جات کے تعاون سے اس سروس کا آغاز کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے’ عالمی سطح پر مملکت کا شمار ان اولین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں جیلوں میں موبائل ڈائیلاسز کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔‘
ڈائیلاسز سروس کی جیلوں میں فراہمی کا مقصد گردے کے امراض میں مبتلا قیدیوں کو مناسب اور اعلی معیار کی طبی خدمت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
تاکہ قیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے مراحل کو کم سے کم کیا جاسکے اور وہ باسانی اپنے مقام پر ضرورت کی طبی سہولت حاصل کرسکیں۔
واضح رہے ادارہ جیل خانہ جات کی جانب سے موبائل ڈائیلاسز یونٹ کی سہولت مملکت کے مختلف اصلاحی مراکز میں فراہم کی جارہی ہے۔
