Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجو ہ سے افغانستان میں امریکی کمانڈر کی ملاقات

رولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ڈبلیو نکلسن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ خطے کی سیکیورٹی اور سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سربراہ اور جنرل نکلسن نے خطے کے امن اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ جنرل باجوہ نے افغانستان اور امر یکہ کے بعض حلقوں کی جانب سے الزام تراشیوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب امر یکہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کررہا ہے، پاکستان پر الزام تراشیاں کوئی اتفاق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ۔ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے قومی مفاد میں ہے۔اس موقع پر جنرل نکلسن نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

 

شیئر: