Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصلے پر حیرانی نہیں افسوس ہوا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ...وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حیرانی نہیں افسوس ہو ا۔ ن لیگ ایک حقیقت اور سب سے بڑی جماعت ہے۔ جب جب نواز شریف کو پاکستان کے سیاسی منظر سے ہٹا یا گیا عوام انہیںپہلے سے زیادہ اکثریت میں واپس لے کر آئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ فیصلے کو آئین و قانون کے مطابق دیکھے گی ۔ انہوں نے پھر کہا کہ نواز شریف3 مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے لیکن کوئی سرکاری کرپشن کا الزام ان پر ثابت نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کرسی کی ضرورت نہیں ۔انہیں عوام کی خدمت سے نہیں روکا جاسکتا۔ وزیراعظم کوئی بھی ہو، عوام کے دلوں کا وزیراعظم نواز شریف ہے ۔ن لیگ جلد مشاورت کے بعد حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔

 

شیئر: