Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی زبان میں بھی فلمیں کر سکتی ہوں،کاجول

 
بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول کی تامل فلم ”وی آئی پی 2“ جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ فلم کی کہانی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہے ۔کاجول فلم میں مرکزی کرداراداکر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کے لئے کریئر کی قربانی نہیں دی۔ میرے بچے کبھی میرے کریئر کی راہ میں آڑے نہیں آئے ۔ میںبچوں سے بے حد محبت کرتی ہوں اور مرتے دم تک محبت کرتی رہوں گی۔ کاجول نے کہا کہ ایک ایسی فلم میں کام کرنا جس کی زبان سے آپ ناواقف ہوں بہت مشکل ہوتا ہے تاہم میں نے فلم کیلئے تامل جیسی مشکل زبان سیکھی اور اب میں اتنی ماہر ہوگئی ہوں کہ چینی زبان سیکھ کر اس میں بھی فلمیں کرسکتی ہوں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: