Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، چین

بیجنگ ...چین نے کہاہے کہ نواز شریف کی بطور وزیر اعظم نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دوست اور پڑوسی ملک ہونے کی حیثیت سے چین کو امید ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں اور طبقات ملکی مفاد کو ترجیح دیں گے۔ ملک کی اقتصادی اور سماجی ترجی پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے۔ اسٹریٹیجک تعاون پاکستان کی اندرونی صورتحال میں تبدیلی کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگا۔ چین پاکستان کے ساتھ اب بھی ’ون بیلٹ ون روڈ‘ کا مشترکہ منصوبہ جاری رکھنے کا خواہاں ہے جودونوں ملکوں سمیت خطے میں خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے۔دریں اثناءامریکہ نے بھی نواز شریف کی ناہلی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

 

شیئر: