Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے دت 58 برس کے ہوگئے

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سنجے دت 58 برس کے ہوگئے ۔سنجے دت ہندوستانی فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار ہیں۔ماضی کی کامیاب اداکارجوڑی سنیل دت اور نرگس کے بیٹے سنجے نے کئی مشہور بلاک بسٹر فلمیں دیں ہیں جن میں ساجن،کھل نائیک، واستاؤ، منا بھائی ایم بی بی ایس، مشن کشمیر، اگنی پتھ، لگے رہو منا بھائی اورویلکم جیسی باکس آفس ہٹ شامل ہیں۔ 80 کی دہائی میں بالی وڈ میں قدم رکھنےوالے سنجے سب سے زیادہ پسند کئےجانےوالے ہیرو رہے ہیں جنہوں نے ایکشن سے بھرپور اور رومانوی کے علاوہ کامیڈی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز بھی حاصل کئے ۔سنجے دت کی ذاتی زندگی پر ایک فلم بنائے جانے کا اعلان ہوا ہے جسکے لئے رنبیر کپور کو چنا گیاہے۔ سنجے کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل بھی جانا پڑا جہاں وہ کئی سال تک فلم انڈسٹری سے دور رہے ۔حال ہی میں جیل سے رہائی کےبعد ان کی نئی ایکشن فلم ’’بھومی‘‘ دوبارہ سنجے کو فلم بینوں کے قریب کردے گی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: