Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگ روایت سے ہٹ کر فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،سری دیوی

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی نے اپنی جوانی میں جو فلمیں کیں، وہ تو بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئیں، موجودہ دور میں بھی وہ بالی وڈ اسکرین کے فلم بینوں کیلئے پسندیدہ اداکارہ کی روایت برقرار رکھی ہوئی ہیں۔سری دیوی کہتی ہیں کہ موجودہ دور میں فلموں میں جو چینج آیا ہے وہ ان سے بہت خوش ہیں کہ لوگ نئی کہانیوں کو پسند کررہے ہیں اور روایتی طرز سے ہٹ کر فلموں کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔ سری دیوی کہتی ہیں کہ یہ چیز ایک اداکار کیلئے بھی اچھی ہے کہ اس سے ان کے کام کو ترقی ملےگی۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ انڈسٹری کا بہترین وقت ہے۔حال ہی میں سری دیوی کی فلم’’ موم‘‘ باکس آفس کی ہٹ فلموں میں ہےجس میں انھوں نے ماں کا کردار نبھایا ہے۔300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی سری دیوی آج بھی بہترین اداکارہ سمجھی جاتی ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: