Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ ریشم منتخب اسکرپٹ فلموں میں کام کریں گی

لالی وڈ اداکارہ ریشم صرف منتخب اسکرپٹ فلموں میں کام کریں گی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہر فلم میں کام کرنا ان کی خواہش نہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریشم فلموں میں اداکاری کے حوالے سے کہتی ہیں کہ وہ کچھ ایسا کام کرنا چاہتی ہیں جس سے ان کے پرستار ہمیشہ انہیںیاد رکھیں۔ 90 کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ریشم نے پاکستانی فلم ”جیوا“ سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا۔ بعد ازاں انہیں پاکستانی ہدایتکار سید نور کی فلم” سنگم“ سے خوب شہرت ملی۔ ریشم ان دنوں پاکستانی ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: