Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمائمہ ملک” مدرانڈیا“ کے کردار میں

 
پاکستانی فلموں کی اداکارائیں بالی وڈ فلم اندسٹری میں بھی اپنی صلاحیتوں کی بنا پر خوب نام کما رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ حمائمہ ملک سے متعلق خبر سامنے آئی ہے کہ وہ ہندوستان کی مقبول فلم ”مدرانڈیا“ کے ری میک میں مرکزی کرداراداکرتی نظرآئیں گی۔فلم میں سنیل دت کا کردار سنجے دت اور نرگس کا کردار حمائمہ ملک ادا کریں گی۔ حمائمہ ملک کے اس کردار کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک راجستھانی راج کماری سنجے دت کی اہلیہ کا کردارہے۔ مدر انڈیا کا ری میک فلم کا نام” شیر“ بتایاجارہا ہے ۔اس فلم کی شوٹنگ سنجے دت کے ایک مقدمے میں جیل کی سزا کاٹنے کے باعث روک دی گئی تھی تاہم سنجے کی رہائی کے بعد اب اس فلم پر دوبارہ کام جاری ہے جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔”مدر انڈیا“ کا کردار انتہائی مشکل اور چینلجنگ ہے جس سے اداکارہ حمائمہ کے کریئر کو ایک نیا رخ مل سکتا ہے۔ فلم میں سنجے دت سمیت پریش راول اور سیما بسواس شامل ہیں۔”مدرانڈیا“ بالی وڈ فلم انڈسٹری کا ایک مشہور اور یادگار کردار ہے جسے اداکار سنجے دت کی والدہ نرگس نے ادا کیا تھا۔ یہ ہندوستانی فلمی تاریخ کا ایک بہترین کردار مانا جاتاہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: