Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلالئی کے الزامات،تحریک انصاف عدالتی تحقیقات کیلئے تیار

اسلام آباد...تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو کسی بھی انکوائری سے کوئی خوف نہیں۔ عدالتی تحقیقات کے لئے تیار ہیں ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا ن لیگ ہمارے خلاف گری ہوئی اور گندی مہم شروع کرے گی۔ اسمبلی میں وزیر اعظم سے لے کر ہر رکن نے گلالئی کے معاملے پر بات کی۔انکوائری کا مطالبہ اس لئے ہوا کہ محرک بھی یہی ہیں۔تحریک انصاف کو کسی بھی انکوائری سے کوئی خوف نہیں تاہم سیاسی حریفوں کی انکوائری کمیٹی منظور نہیں۔تحقیقات غیرجانبدار ہونی چاہیے۔ پارلیمانی کمیٹی میں سیاسی حریف شامل ہوں گے تو وہ کس طرح ہمارے خلاف تحقیقات کریں گے۔گلالئی کے الزامات پر عدالتی تحقیقات کرائی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اخلاق سے گری باتیں ابھی آگے بھی نظر آئیں گی، جو شیشے کے گھر میں رہتے ہیں انہیں پتھر نہیں پھینکنا چاہیے۔ہمیں ن لیگ کے ماضی کا پتہ ہے ۔ 

 

شیئر: