Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ڈیتھ نوٹ“ اور ”ڈیتھ وش“ کے پہلے ٹیلر جاری

ہالی ووڈ فلم” ڈیتھ نوٹ“ اور”ڈیتھ وش“کے پہلے ٹیلر جاری ہوگئے۔ ڈیتھ نوٹ ایڈم ونگارڈ کی نئی فلم ہے جس کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جسے جادوئی کتاب کے ذریعے غیرمعمولی قوت مل جاتی ہے۔ وہ ان جادوئی صفحات پر جس کا نام لکھ دیتاہے، وہ اگلے لمحے موت کے منہ میں چلاجاتاہے جبکہ فلم ڈیتھ وش ہالی ووڈ کے معروف اداکار بروس سیلس کی نئی فلم ہے جو 1974 میں بنائی گئی فلم کا ری میک ہے۔ یہ ایک شخص کا اپنی بیوی کے قتل کے انتقام کو ایکشن سے بھرپور سینز سے فلمایاگیاہے۔سنسنی خیز انداز سے فلمائی گئی ڈیتھ نوٹ 25 اگست کو جبکہ ڈیتھ وش فلم نومبر میں ریلیز ہوگی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: