Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خارجہ پالیسی ملکی مفاد میں ہوگی،خواجہ آصف

  سیالکوٹ ...وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن یہ صرف ہماری خواہش پر نہیں ہوں گے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ ملک میں دہشت گردی پہلے سے کم ہوگئی۔ دہشت گردی میں کمی کے لئے فوج کا کردار اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہند کے ساتھ بھی تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں ، مثبت جواب نہیںمل رہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے ساتھ مغربی سرحد پر بھی حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔ اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ جارحیت کا بھر پور جواب دینے کو تیار ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق رائے شماری کا حق مانگتے ہیں۔ ہماری خارجہ پالیسی عوام کی خواہشات اور ملک کے مفادات کے مطابق ہوگی۔

 

شیئر: