Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ کشمیر پر ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،رفیق تارڑ

اسلام آباد....سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ نے خبردار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور ہند کے درمیان فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ عالمی برادری نے اس مسئلے پر توجہ نہ دی تو دونوں ممالک کے مابین ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔پاکستان کے جن حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر پر غفلت کا مظاہرہ کیا وہ قومی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہند اس مسئلے اقوام متحدہ میں لیکر گیا بعد میں حق خود ارادیت کے وعدے سے مکرگیا۔ عالمی برادری کشمیر میں رائے شماری کے لئے دباو ڈالے۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پانی کے بحران کا سامنا ہے۔ آبی وسائل کے حوالے سے بہتر منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ 

 

شیئر: