Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن جوہر کے بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل

 بالی وڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کے جڑواں بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی خوب مقبول ہورہی ہے۔یہ تصویر کرن جوہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کی ہے۔ تصویر پر لکھا ہے کہ میری زندگی کے پیار اور میری ماں اور میرے بچے روہی اور یش۔ تصویر میں کرن کی ماں ان کے دونوں بچوں بیٹا اور بیٹی کو گود میں لی ہوئی ہیں۔ یہ کرن کے بچوں کی پہلی تصویر ہے جو منظرعام پر آئی ہے۔ اس سے قبل ان کے بچوں کی ولادت کی صرف خبر ہی سامنے آئی تھی۔کرن جوہر رواں برس سروگیسی عمل کے تحت دو بچوں کے باپ بنے ہیں۔
 

شیئر: