Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان قابل اعتماددوست ہے اور رہے گا،تھریسامے

  اسلام آباد...برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ برطانیہ، پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے۔اپنے تاریخی تعلقات کومزید وسعت دینے کیلئے مل کرکام کرنے کی منتظر ہوں۔ تھریسامے نے پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ برطانیہ پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے اور رہے گا۔ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔پا ک، برطانیہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہوں ۔مل کرکام کریں گے۔تھریسامے نے کہا کہ باہمی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر خصوصی پروگرام کر رہے ہیں۔ تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں۔

 

شیئر: