Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپکا کے نام والد کا خط نصاب میں شامل

 
بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون کابیٹی کے نام لکھا ہوا خط ہندوستانی اسکولوں کے نصاب کا حصہ بن گیا۔ دیپکاکے نام کریئر کے آغاز میںان کے والد کے لکھے گئے یاد گار خط کو بھارتی اسکولوں کے نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اب عملدرآمد ہوگیا ہے۔خط میں پرکاش پڈوکون نے اپنی بیٹی کی فلم نگری میں رہنے کے لئے سنہری اصولوں سے متعلق رہنمائی کی ہے ۔بالی وڈاداکارہ نے کہا کہ یہ بات ان کے لئے باعث فخر ہے۔ یہ خط اور لوگوں کے لئے بھی رہنمائی کا ذریعہ بنے گا۔
 
 
 
 
 

شیئر: