Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ بچن کو نئی فلم مل گئی

 
بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں ایک نئی فلم مل گئی ہے۔ امیتابھ اب ایک مراٹھی ڈائریکٹر کی پہلی ہندی فلم میں کام کریں گے ۔مراٹھی فلموں کے مشہور ڈائریکٹر نگراج منجولی نے ہندی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ امیتابھ کو اداکاری کے لئے منتخب کرچکے ہیں۔ نگراج منجولی نے کہا ہے کہ اپنے جس من پسند لیجنڈ اداکار کی فلمیں دیکھ کر انہوں نے سیکھا ہے اب وہ ہندی فلم میں ان کو کاسٹ کررہے ہیں۔ حال ہی میں انہیں اپنی میراٹھی فلم” سیرت“ پر قومی ایوارڈ ملا ہے جسے امیتابھ بچن نے خوب سراہا۔ امیتابھ نے نگراج کے فلم ایوارڈ جتنے پر تعریفی کلمات بھی کہے تھے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: