ریاض.... ہندوستانی ژی نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ ہندوستانی عدالت نے اپنے یہاں القاعدہ تنظیم سے تعلق کے ملزم ذیشان علی کو 14دن حراست میں رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ اس پر ہندوستان میں دہشتگرد تنظیم کا نیٹ ورک قائم کرنے کا الزام ہے۔ ذیشان علی کو سعودی عرب نے بدھ کو ہندوستان کے حوالے کیا تھا۔ وہ نیپال فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ ہندوستانی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ذیشان علی دہشتگردی کے نیٹ ورک کا باقاعدہ رکن تھا۔ اسکا تعلق جمشید پور سے ہے۔ سعودی عرب آیا ہوا تھا۔ ہندوستانی پولیس کے مطلوبین میں جون 2016ءسے شامل تھا۔ وہ 2007ءکے دوران اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو ایئرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کفیل احمد کی بہن سے شادی کئے ہوئے تھا۔