Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم

لند ن... اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کردیا ۔ا سکاٹ لینڈ یارڈ حکام کے مطابق کیس میں یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ جو پیسے الطاف حسین کے گھر سے ملے وہ غلط طریقے سے آئے یا کسی غلط کام کی غرض سے لئے گئے تھے۔ ناکافی شواہد کی بنا پر کراؤن پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ختم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔ سرفراز مرچنٹ اور محمد انور سے بھی پوچھ گچھ مکمل کرکے ان کے خلاف بھی کیس ختم کردیا گیا ۔واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں الطاف حسین کی رہائش پر چھاپہ مار کر لاکھوں پونڈ برآمد کئے تھے۔ کیس میں 11 افراد کو گرفتار اور 100 سے زائد گواہان کا بیان ریکارڈ کئے گئے تھے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو 3 جون 2014 کو حراست میں بھی لیا تھا ۔متحدہ بانی کی ضمانت میں 4 مرتبہ توسیع بھی کی گئی تھی۔

شیئر: