Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن جوہر، عامر خان کے ٹیلنٹ سے خوفزدہ

 بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان کے ساتھ فلمیں نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے عامر بہت ٹیلنٹڈ ہیں۔ میلبورن میں ہونےوالے انڈین فلم فیسٹول کے دوران کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ عامر کو بالی وڈ کی کوئی خراب فلم کی آفر دیں۔ اسلئے عامر خان کے ساتھ اب تک کسی فلم کے لئے کام نہیں کیا۔ کرن جوہر کا کہنا ہے کہ ابھی تک بالی وڈ سینما کو بہترین کارکردگی نہیں دے پائے۔واضح ہو کہ اداکار عامر خان کو بالی وڈ سینما گھر کا مسٹر پرفیکٹ ماناجاتاہے ۔فلمساز کرن جوہر، عامرخان کے سوا بالی وڈ کے تمام خانز کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: