Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ منفرد اداکارہ ہے ،رنبیر کپور

 
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ بہت اچھی اور منفرد اداکارہ ہےں۔ ان کے ساتھ فلم” ڈریگن “ میں منفرد پارٹنر شپ بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکار ہمیں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اوران کا خیال ہے کہ عالیہ کے ساتھ کام کرنے کے لئے اس سے بہتر کوئی فلم شاید ہی ہو سکتی ہو۔ ”ڈریگن “ سپر ہیرو فلم نہیں بلکہ یہ عصر حاضر میں پریوں کی رومانوی کہانی پر بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ فلم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں کیونکہ اس سے پہلے انہوں نے ایسا کردار کبھی ادا نہیں کیا۔ 
 
 
 
 
 
 

شیئر: