Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی بحران پیدا کرنے والوں کی بلیک لسٹ

ریاض ....سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے واضح کیا ہے کہ خلیج کا ماحول جلد ٹھیک ہوجائیگا۔ بعض لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اصلاح حال کی منزل دور ہے ہمیں قریب نظر آرہی ہے۔ بحران پیدا کرنے والوں کا کڑا حساب ہوگا۔القحطانی نے واضح کیا کہ ماحول بگاڑنے والوں کو بلیک لسٹ کیا جائیگا اور پوری قوت سے انکا تعاقب ہوگا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ وزٹ کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ ایسا ہر نام ہیش ٹیگ پر پیش کریں جسے وہ بلیک لسٹ میں شامل کرانا چاہتے ہوں۔ آخر میں چھان بین کرکے ایسے تمام ناموں کی فہرست جاری کی جائیگی۔
 

شیئر: