ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘ غزہ کے لیے 2.45 ارب ڈالر کا بحالی منصوبہ پیش کرے گا: ایکسيوس
مجوزہ منصوبے میں عارضی رہائش، ملبہ ہٹانے، ہسپتالوں کی مرمت سمیت دیگر اخراجات شامل ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘ بدھ کو اپنے اجلاس میں غزہ کے لیے چھ ماہ کا 2.45 ارب ڈالر کا بحالی منصوبہ پیش کرے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایکسیوس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مجوزہ منصوبے میں عارضی رہائش، ملبہ ہٹانے، ہسپتالوں کی مرمت، معاشی بحالی اور ایک کثیر القومی سکیورٹی فورس کی تعیناتی کے لیے اخراجات شامل ہیں۔
روئٹرز اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔
