Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب پر شروع سے اعتماد نہیں،فضل الرحمن

ملتان... جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پرویز مشرف کے دور میں بنے نیب پر شروع سے اعتماد نہیں۔نیب کوانتقامی ادارہ تصور کرتے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اتحادی ہیں، ہمارا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ مشکل کے اس وقت ساتھ دیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ دیا وہی نیب کی نگرانی کرے گی تو کسی اچھے فیصلے کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن2018میں دیکھ رہے ہیں۔ ن لیگ کےاتحادی ہیں۔ این اے 120 میں اسی لئے کوئی امیدوار کھڑانہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فاٹا کے انضمام اور علیحدہ صوبے پر کوئی اختلاف نہیں لیکن اگر قبائلی عوام کے طرز زندگی کو بدلا جارہا ہے تو عوام سے بھی رائے لینا ضروری ہے۔

 

شیئر: