Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور ،وکلاءاور پولیس میں جھڑپیں

لاہور... ملتان بار کے صدر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی پر مشتعل وکلاءنے احتجاج شروع کردیا۔ مال روڈ میدان جنگ بن گیا۔پولیس نے شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ وکلاءنے جواب میں پتھراو کیا۔صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب وکلا نے ججز گیٹ سے ہائیکورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس کے روکنے پر وکلا نے جی پی او چوک میں احتجاج کیا اور عدالت کے احاطے میں لگے واک تھرو گیٹ کو توڑ دیا ۔کئی وکلا نے ڈنڈوں کے ساتھ چیف جسٹس کے داخلی گیٹ پر دھاوا بول دیا۔ پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بار کے صدر شیرزمان قریشی کی گرفتاری کا حکم واپس لے۔ وکلاءنے کہا کہ اگر شیر زمان قریشی کو گرفتار کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملتان ہائیکورٹ رجسٹری میں ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی اور جسٹس قاسم خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی معاملہ بڑھنے پر جسٹس قاسم خان سماعت چھوڑ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے تھے وکلا نے کمرہ عدالت کے باہر لگی جج کے نام کی تختی اکھاڑ کر پھینک دی تھی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی خان نے عدالتی تقدس مجروح کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

 

شیئر: