Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو ٹریک پر واپس لائے،شاہد خاقان

اسلام آباد...وزیراعظم شاہدخاقان نے کہا ہے کہ ملک کومعاشی بحران اور امن وامان کی صورتحال کاسامنا تھا ۔ موجودہ حکومت نے ملک کومختلف چیلنجزسے باہرنکالا۔اسلام آباد میں ن لیگ کے سینیٹروں سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کوٹریک پرواپس لائے۔ اسے ترقی اورخوشحالی کے راستے پرگامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 4 سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا ایک بھی ثبوت نہیں آیا۔ ن لیگ کی حکومت قانون کی حکمرانی،جمہورت اوراداروں کی مضبوطی پریقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت بین الاقوامی برادری کااعتمادبحال ہوا۔ ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوا۔غیرملکی سرمایہ کاری بھی ملک میں آ رہی ہے۔

 

شیئر: