Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونم کپور ”زویا فیکٹر“ کیلئے پرجوش

 
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ” زویا فیکٹر“ میں کام کرنے لئے کافی پرجوش ہیں۔سونم کپور معروف ہندوستانی مصنفہ انوجا چوہان کے تحریر کردہ ناول” زویا فیکٹر“ پر بننے والی نئی بالی وڈ فلم کا مرکزی کردار کرنے جارہی ہیں۔ ”زویا فیکٹر“ فلم کی کہانی ایک راجپوت گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی کہانی ہے جو ایک اشتہاری ایجنسی میں کام کرتی ہے۔ اپنی ملازمت کے تشہیری کاموں کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے ملتی ہے۔ اس دوران کرکٹ ٹیم کے کپتان سے متاثر ہوکر ”ورلڈ کپ“ جیتنے کیلئے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: