Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی ارکان کے بیانات ریکارڈکرنے کی اجازت

اسلام آباد.. نیب کو پانامہ کیس میں شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کیلئے جے آئی ٹی ارکان کو بطور گواہ طلب کرنے کی اجازت مل گئی ۔ نیب ریفرنسز کیلئے سپریم کورٹ کے نگرا ں جج جسٹس اعجاز الا حسن نے درخواست منظور کرلی۔ نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفر نسز کے لئے جے آئی ٹی ارکان کے بیانات قلمبند کرنے کی باضابطہ درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان بطور مرکزی گواہ بیان قلمبند کرائیں گے۔ بیانات آئندہ ہفتے ریکارڈ کئے جائیں گے۔

 

شیئر: