Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور چین اسٹراٹیجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر متفق

  بیجنگ ...چین نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے او ر اسٹراٹیجک تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پھر اپنے عزم کااعادہ کیاہے۔ چین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ چینی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی گرانقدر قربانیوں کو سراہا اور عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ ان اقدامات کا بھرپوراعتراف کرے۔تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان اورچین کی دوستی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے چین کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا۔دونوں ملکوں نے افغانستان میں دیرپا امن اوراستحکام کی کوششوں میں بھرپور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔ افغانستان چین اورپاکستان کے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کشمیر کی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے تمام معاملات بھی زیر غور آئے۔

 

شیئر: