Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،امریکہ تعلقات نازک موڑ پر ہیں،جنرل نکلسن

  کابل ...افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے الزام لگایاہے کہ افغان طالبان قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے ۔افغان ٹی وی اور امریکی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ افغانستان کے باہر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ سنگین ہے۔اسے حل کرنا ہوگا۔ امریکہ اور پاکستان اس مسئلے پر دو طرفہ مذاکرات کرر ہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس وقت نازک ترین موڑ پر پہنچ چکے۔ واشنگٹن اور اسلام آباد کو ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ جنرل نکلسن نے کہا کہ پاکستا نی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ۔قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔جنرل نکلسن نے کہا کہ امریکہ پر حملہ روکنے کے لئے افغانستان میں موجود ہیں۔ القاعدہ اور طالبان میدان جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔افغانستان میں طالبان کی واپسی کا مطلب القاعدہ کی واپسی ہے ۔

 

شیئر: