دوشنبے... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ا پنی سر زمین سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کردئیے۔ دوشنبے میں انسداد دہشت گردی میکنزم کے 4ملکی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کثیر القومی خطرہ ہے۔ انٹیلی جنس شیئرنگ اور مربوط بارڈر منجمنٹ سے دہشت گردی کا خاتمہ کیاجا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ا فغان جنگ کو پاکستان میں نہیں لا سکتے ۔ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا بلاامتیاز صفایا کر دیا ۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں سے بھی اجلاس کے شرکاءکو آگاہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان،افغانستان،چین اور تاجکستان کی عسکری قیادت شریک ہے۔ شرکا ءنے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے اقدامات خوش آئند ہیں ۔