Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سجاد علی کی بیٹی زاو علی نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

شائستہ جلیل۔پاکستان
پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار سجاد علی کی بیٹی زاو علی نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔زاو علی نے اپنے والد سجاد علی کےساتھ پہلی بار اپنی آواز کا جادو جگایا۔ حال ہی میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 10 میں باپ اور بیٹی نے ایک ساتھ ' رونے نہ دیا ' کے عنوان سے گیت پیش کرکے شائقین موسیقی کے دل موہ لئے۔اس گانے کو خود سجاد علی نے ترتیب دیا ہے ۔ایک ہی گانے میں زاو علی نے نہ صرف اردو گائیکی کو خوبصورتی سے پیش کیا بلکہ انگریزی گائیکی کےساتھ بھی خوب انصاف کیا یعنی ایک گانے میں دو ورژنز کالطف ۔شائقین موسیقی میں اس گیت کو خوب شہرت حاصل ہورہی ہے۔
زاو علی کے موسیقی کی دنیا میں اس پہلے قدم کو مشہور گلوکاروں کی جانب سے ایک انتہائی خوش آئند قراردیاجارہاہے۔معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹویٹر پر زاو علی کی تعریف میں لکھاکہ سجاد علی میرے من پسند گلوکار رہے ہیں اب ان کی بیٹی بھی پہچان بنارہی ہےں۔ دونوں بہت پیارے ہیں۔ ایک اور معروف گلوکار شجاع حیدر نے ٹویٹ میں زاو علی کو مخاطب کرکے لکھاہے کہ ' زاو ہمیں تم پر فخر ہے'۔ زاو علی اپنے والد کے نقش قدم پر چل پڑی ہیںاور انہی کی طرح تعریفیں بھی وصول کررہی ہیں۔ہزاروں لوگ زاو کی آواز اور انداز کو خوب پسند کررہے ہیں اور دل کھول کرانکی تعریفیں کررہے ہیں۔ والد اور بیٹی کے اس مشترکہ گانے کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ اب تک لاکھوں لوگ اس گیت کو دیکھ اور سن چکے ہیں۔
زاو علی گلوکاری سے قبل فلمسازی میں بھی اپنا ٹیلنٹ پیش کرچکی ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی میوزک وڈیو ' ناخن' پروڈیوس کی تھی جسے نجی ٹی وی ایوارڈ' میں بہترین ”میوزک وڈیو“ کا اعزازدیاجاچکاہے۔ بعد ازاں انہوں نے سجاد علی کی ایک اور میوزک وڈیو تماشا بھی پروڈیوس کی۔
 
 
 

شیئر: